counter easy hit

بھارت: قحط سالی میں شدت، چار ہزار گاؤں میں پانی کے ذخائر مکمل طور پر ختم

India: severe drought

India: severe drought

بھارت میں گذشتہ دو سال سے مون سون کی بارشیں نہ ہونے سے قحط سالی اپنا رنگ دکھانے لگی ، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں
مہاراشٹرا (یس اُردو) بھارت میں قحط سالی شدت اختیار کرنے لگی ، ریاست مہاراشٹرا میں تقریباً چار ہزار گاؤں میں پانی کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو گئے ، حکومت ٹینکروں کے ذریعے شہریوں کو پانی سپلائی کر رہی ہے ۔بھارت میں گذشتہ دو سال سے مون سون کی بارشیں نہ ہونے سے قحط سالی اپنا رنگ دکھانے لگی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں ۔ اب تک تقریباً چار ہزار گاؤں ایسے ہیں جہاں پانی کے ذخائر مکمل طور پر ختم ہو گئے ہیں ۔یہاں حکومت ٹینکروں کے ذریعے پینے کا پانی سپلائی کر رہی ہے ۔ ریاست کے بڑے 11 ڈیموں میں پانی بالکل ختم ہو گیا ہے جبکہ مرکزی ڈیم میں 2 فیصد پانی رہ گیا ہے ۔حکام کے مطابق مہاراشٹرا کے 34 میں سے 27 اضلاع قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ ملک کے 256 اضلاع میں بسنے والے تقریباً 33 کروڑ لوگ رواں سال شدید ترین قحط سے متاثر ہوئے ہیں ۔