نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے اپنے پائلٹ کی گرفتاری پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی حوالگی کیلئے پاکستان کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو گی اور پاکستان فوری طور پر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرے۔بھارتی خبر راں ادارے ”این ڈی ٹی وی“ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ہم ابھی نندن تک قونصلر رسائی نہیں مانگ رہے بلکہ ابھی نندن کو ہمارے حوالے کیا جائے۔“ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد بھی امن کا پیغام دیا اور مذاکرات کی پیشکش کی۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اپنے تازہ ترین پیغام میں یہ بھی کہا کہ اگر ابھی نندن کو واپس بھیجنے سے امن ہو سکتا ہے تو اس کیلئے بھی ہم تیار ہیں مگر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سرکار ابھی نندن کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کرنا چاہتی بلکہ اسے فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کرنے جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ نہ کیا گیا تو اس کا ذمہ دار خود پاکستان ہو گا