اسلام آباد(یس نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ظالم دنیا میں تنہا ہوتا ہے۔ظلم تو ہندوستان کی طرف سے کشمیر میں ڈھائے جا رہے ہیں۔
الحمراء ہال لاہور میںپرویز رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ کشمیریوں کے غصے کو کم کرنا نئی دہلی کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنہائی سے بچنے کی بھارت کو کشمیریوں پر ظلم بند کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت برصغیر میں امن، غربت اور جہالت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ عمران خان کی رائیونڈ مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو میلہ ہو گا اور اکتوبر میں ٹھیلا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے ملک سے لوگوں کو اکھٹے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ ہماری بی ٹیم کرے گی
//