نئی دہلی(یس نیوز)بھارت نے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش شروع کردی، بھارتی وزیر داخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد ملک ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پرحملے کے بعد راج ناتھ نےالزام تراشیاں شروع کردی ہیں ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان مخالف بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کی مسلسل حمایت کررہا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد ملک ہے۔قبل ازیںمقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔بھارتی فوج نے تمام 4 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ نے روس کا دورہ منسوخ کردیا ۔