نئی دہلی (یس اردو نیوز): پانی ہو یا ایل او سی بھارت کبھی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اور جارحیت سے باز نہیں آیا۔ آج صبح بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی جبکہ اب آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 27 ہزار کیوسک ہونا چاہئیے جو کہ اب 18 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ ارسا ذرائع کے مطابق دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم میں روکا گیا ہے۔