نئی دہلی…….. بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم روہیت ویمولا کی خودکشی کے بعد حیدر آباد یونیورسٹی کے سات طلباءنے غیر معینہ مدت کےلئے بھوک ہڑتال شروع کردی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل یونیورسٹی سے اخراج سے دلبرداشتہ ہو کر ایک دلت طالب علم نے خودکشی کی تھی جس پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز حیدرآباد یونیورسٹی کے 7 طالب علموں نے غیر معینہ مدت کےلئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔بھوک ہڑتالی طلباءاس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسٹوڈنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی اس واقعہ کے خلاف پیر کو مارچ کا اعلان کیا ہے۔ طلباءکے احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔