دھرم شالا: بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
India takes the series his name by defeating Australia by 8 wickets
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انہیں میچ اور سیریز میں فتح کیلیے 10 وکٹوں پر 87 رنز درکار تھے جو انہوں نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لوکیش راہول نے 76 گیندوں پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ قائم مقام کپتان اجنکیا راہانے 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ مرلی وجے 8 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے، چتیشور پجارا رن بنائے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے، کپتان اسٹیون سمتھ نے سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی۔ جواب میں بھارت نے 332 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بھارت کو فتح کیلیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔ چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا میزبان بھارت نے جیتا تھا جبکہ تیسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔