ڈائریکٹرجنرل انٹر سروسزپبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 13 سال میں 2 ہزار سے زائد بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان نے ذمےداری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر سمجھوتے کی پاسداری کرنا چاہتاہے،بھارت اور پاکستان نیوکلیئر پاور ہیں ،بھارت کو دیکھنا ہوگا وہ کہاں جانا چاہتا ہے،ہم سمجھتے ہیں ڈی جی ایم اوزنے جو اتفاق کیا اس پرعمل کیاجائے۔