اترپردیش کی دلہن کا شادی سے چار دن پہلے دلہے میاں کو جھٹکا ، وعدہ کر کے گھر میں بیت الخلا کیوں نہیں بنوایا ، شادی سے ہی انکار کر دیا
اتر پردیش (یس اُردو) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سسرال میں بیت الخلا نہ بننے پر چار دن پہلے لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا ، ایمرجنسی میں دوسرا دلہا تلاش کر کے لڑکی کا بیاہ کیا گیا ۔اترپردیش کے شہر کان پور کی رہائشی نیہا کا کہنا ہے کہ اس نے شادی سے پہلے شرط رکھی تھی کہ اسکا شوہر اپنے گھر میں بیت الخلا تعمیر کرے گا ۔ نیہا وزیراعظم کی صاف بھارت مہم سے متاثر ہے مگر اسکے ہونے والے شوہر نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور اس نے شادی سے چار دن پہلے انکار کر دیا ۔نیہا کے انکار پر لڑکے کے گھر والوں کو دوسری لڑکی تلاش کرنا پڑی جبکہ نیہا کی شادی اجتماعی تقریب میں یہ شرط پوری کرنے والے دوسرے نوجوان کے ساتھ ہو گئی