counter easy hit

مودی کادورہ پاکستان مثبت لیاجائے,مولاناعبدالغفورحیدری

India toured Pakistan to take positive

India toured Pakistan to take positive

شکارپور(رپورٹ:فیاض حسین میمن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ نریندر مودی کاوزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی میں شرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتمادکافضاقائم ہواہے ،اس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ دونوں ملکوں میں پائی جانے والی کشیدگی کاخاتمہ ہوگااورسرحدی معاملات اورتنازع کشمیرمیں پیش رفت ہوگا،مودی کادورہ پاکستان مثبت لیاجائے ،کراچی میں رینجرزکی تقرری کومتنازع نہ بنایاجائے اپنے قومی اداروں پراعتمادکیاجائے سندھ اوروفاق میں کوئی دوری نہیں صوبائی حکومت کورینجرزکے حوالے سے اعتراض ہے تومل بیٹھ کرخوبصورت حل نکالیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جے یوآئی کے مرکزی میڈیاسیل کے رہنماآغاایوب شاہ ، مولاناغلام اللہ ہالیجوی،حافظ عبدالمالک بروہی ،مولانامحمدیوسف بروہی کے ہمراہ شکارپورکے تحصیل خانپورمیں جے یوآئی کے امیرمولاناغلام قادربروہی کے جامعہ بحرالعلوم کریمیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہے انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور بہادرفوج رکھتاہے وہ ہمارے سرحدوں پرچوکس ہیں وطن عزیزکی حفاظت کے لیے انکی بے دریغ قربانیاں ہیں پاکستانی قوم اپنے بہادرفوج کے ساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کبھی پاکستان پروارکی ہمت نہیں کرسکتاکیوں کہ انکوپتہ ہے کہ ایٹمی پاکستان سے لڑنااپنے آپکوصفحہ ہستی سے مٹانے کے برابرہوگابھارت کواندازہ ہے لڑائی میں شدیدنقصان اٹھاناپڑے گااب دونوں پڑوسی ممالک کے حکمران شعورکامظاہرہ کرکے اعتمادسازی کے ساتھ آگے بڑھیں اپنے دیرینہ مسائل حل کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت معاشی بدحالی کی زنجیرمیں جکھڑے ہوئے ہیں عوام جنگ دیکھنانہیں رشتوں کی بحالی اورپیاردیکھناچاہتی ہے خطہ میں امن ہوگاتوتمام پریشانیوں کاخاتمہ ہوگاانہوں نے کہاکہ دنیامیں معیشت کی جنگ چل رہی ہے بارودکی جنگ سے معیشت کمزورہوتی ہے پاکستان اوربھارت کے اختلافات سے کچھ دیگرعناصرفائدہ اٹھاناچاہتے ہیں اس کاخاتمہ ہوگا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ جب کراچی میں ٹارگیٹڈآپریشن کافیصلہ ہواتھاوہ تمام پارٹیوں کے اتفاق رائے سے ہواتھااب ٹارگیٹڈآپریشن سے اصل مجرموں کے خلاف کاروائی سے دیگربھی زدمیں آسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کرپٹ آدمیوں کاکھڑااحتساب ہوناچائیے احتساب میں بدنیتی کاعنصرشامل نہیں ہوناچائیے جہاں بدنیتی پیداہوتاہے اس سے تحفظات پیداہوتے ہیں کراچی معاشی حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اس میں امن کی خاطررینجرزکیواختیارات دینی چاہییں اس میں تمام فریقوں کو اختلافات اورمقاصدسے ہٹ کرفیصلہ کرناچائیے عوام کوامن ملے گاتوروزگارکرکے بچوں کی کفالت کرسکے گاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جہاں پاکستان میں داعش کے وجودکی بات کی جاتی ہے وہیں ہمارے سیکورٹی اداروں کوسراغ ملے گا کاروائی کریں گے ہمیں اپنے ملک کی آزادی اورخودمختاری سب سے عزیزہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سردارثناء اللہ خان زہری نے نئے جذبے سے قیادت سنبھالی ہے انکے وزیراعلیٰ بننے سے ہمیں اچھی توقعات ہیں جے یوآئی نے انہیں خوش آمدیدکہاہے امیدکرتے ہیں آگے چل کربلوچستان کے دیرینہ مسائل کی حل میں پیش رفت کرینگے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے مزیدکہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے مدارس کے حوالے سے نیک شگون بات کہی ہے اورانکی بات سے مدارس کی حقانیت واضح ہوگئی ہے پرامن دینی اداروں سے نیک توقعات رکھی جائیں باطل قوتیں مدارس سے خائف ہیں لیکن یہ ادارے پوری دنیاکیلیے امن کاپیغام ہیں مدارس کے ساتھ تعصب پرستی کامظاہرہ کرنے والے دراصل کفریہ طاقتوں کوخوش کرناچاہتے ہیں یہ لوگ مدارس کی خدمات سے ناواقف ہیں ہم سے بڑھ کراس ملک کاکوئی وفادارنہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماعلامہ ڈاکٹرخالدمحمودسومروکوشہیدکرنے والے انکی مشن سے خائف تھے لیکن آج لاکھوں ڈاکٹرخالدمحمودسومروپیداہوئے ہیں حکومت انکے قاتلوں کوجلدکیفرکردارتک پہنچائے اورقتل میں شامل سہولت کار ،معاونت کاردندناتے پھررہے ہیں انہیں بھی گرفت میں لیاجائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے اس سے قبل جے یوآئی رہنماقاری حسین احمدمدنی ،مولاناعزیزاحمدبروہی ،مولاناسعیداحمدبروہی کے مدرسہ مفتاح العاوم رحمانیہ حاجی خواستی بروہی میں چائے پارٹی کی کارکنوں کے مسائل سنے اس موقع پرضلعی ناظم جے یوآئی مولانامحمدیوسف بروہی ، مولاناعبدالواحدحقانی ،مولاناعطاء اللہ بروہی ،حافظ عبدالخالق بروہی ،چیئرمین لوڈرامولاناشمس الدین بروہی ،ترجمان حافظ رفیق احمدشر سمیت دیگررہنمابڑی تعدادمیں موجودتھے ۔