counter easy hit

بھارت سے آنیوالی ٹرین سے لاکھوں کا بیج چوری، 4 افراد گرفتار

Train

Train

لاہور (یس ڈیسک) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے لاہور آنے والی مال گاڑی کے ڈبے کی سیل توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا بیج چوری کر لیا گیا، ریلوے پولیس نے واہگہ بارڈر کے نواحی علاقے بھانو چک میں چھاپہ مار کر 4 ملزموں عابد، محمد طارق، عامر اور عارف حسین کو گرفتار کر لیا اور بیج کی مسروقہ بوریاں بھی برآمدکر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھارت سے آنے والی مال گاڑی جب لاہور مال گودام آئی تو ایک بوگی کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اور اس میں سے سبزیوں کے بیج کی 15 بوریاں بھی کم تھیں جس پر تاجر نے ریلوے پولیس مغل پورہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔ بعد ازاں ایس ایچ او ریلوے پولیس مغل پورہ نے بعض شواہد ملنے پر واہگہ بارڈر کے نواحی گاؤں بھانو چیک میں چھاپہ مار کر عابد اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا

دوران تفتیش انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر عامر اور عارف حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزموں نے بتایا کہ ہم نے چلتی ٹرین کی بوگی کی سیل توڑ کر بیج کی بوریاں باہر پھینک دیں اس کے بعد ایک ویگن میں بوریاں رکھ کر فرار ہو گئے، ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور مال گاڑی کے ٹرین ڈرائیور اور دیگر عملے سے بھی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔