احمد آباد (یس ڈیسک) بھارت میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے قافلے کو حادثہ پیش آ گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جان ساکی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے شہر احمد آباد میں ایئر پورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ہی پاکستان کے دورے پر آنا ہے جہاں ان کی وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔