بھارتی شہر کانپور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ،12 گھنٹے بعد ملبے سے تین سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا،اب بھی 25 سے 30 افراد ملبے تلے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔
کانپور میں گزشتہ دوپہر عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا،عمارت کی چھٹی اور آخری منزل پر کام جاری تھا کہ اچانک عمارت نیچے گر گئی ،اور عمارت میں موجود مزدور اور ان کی فیملیاں ملبے تلے دب گئیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے 12 گھنٹے کے بعد تین سالہ بچی کو زندہ نکال لیا،جبکہ دو درجن سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، پولیس نے عمارت کے مالک کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔