بھارتی ریاست راجستھان میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ محبت کی شادی کر کے آٹھ سال بعد گاؤں واپس آنے والی خاتون کو اسکے بھائی نے 6 افراد کی مدد سے زندہ جلا دیا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) واقعہ راجستھان کے قبائلی ضلعے ڈونگرپور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون کے بھائی اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے آس پور تھانے کی حدود میں راجپوت اکثریت والے گاؤں میں جلائی گئی خاتون کی راتوں رات آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں۔ ،پولیس نے پینتیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ رامیشوری شادی کے بعد سے ہی اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی تھی۔ وہ پہلی بار اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ گاؤں واپس آئی تھی۔