کاٹن جنرز کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کو کپاس لگ بھگ 70 سینٹس فی پاونڈ کے حساب سے برآمد کی جا رہی ہے
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت کو کپاس کی برآمدات کے سودے طے پانا شروع ہوئے ، ابتدائی طور پر 2500 ٹن کپاس بھارت برآمد کی جارہی ہے ۔کاٹن جنرز کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کو کپاس لگ بھگ 70 سینٹس فی پاونڈ کے حساب سے برآمد کی جا رہی ہے ۔ جنرز کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ناقص بیج کی فراہمی کے باعث گزشتہ سیزن کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ۔ تاہم اس کے باجود مقامی کپاس کی بھارت میں مانگ کو پورا کرنے کے لیے اسے برآمد کیا جارہا ہے ۔ایکسپورٹرز کے مطابق آئندہ چند روز میں بھارت کو کپاس کی پہلی شپمنٹ سمندری راستے کے ذریعے بھیج دی جائے گی