پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ بھارتی آبدوز کا معاملہ غیرمعمولی تھا، آیندہ بھارت کو پاکستانی سمندری حدود میں آنے کی جرات نہیں ہوگی، ہماری فلیٹ یونٹ نے بھارتی آبدوز کو جسطرح بھگایا اس پر سب خوش ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے بھی آج دفاعی نمائش آئيڈیاز دو ہزار سولہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے بھارتی آبدوز کے معاملے پر بھی بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ پاک نیوی کی طرف سے بھارت کو دیئے گئے رسپانس پر قوم بھی خوش ہے ، میں بھی خوش ہوں ، بھارتی بحریہ دوبارہ ہماری سرحدوں میں آنے کی جرات نہیں کرےگی ۔
انہوں نے کہا کہپاکستان نیوی اور ایم ایس اے سمندری سرحدوں کی بھرپور نگرانی کرتےہیں ، سی پیک بڑا منصوبہ ہے اور اس میں نیوی کی ذمے داری بڑھ گئی ہے۔