counter easy hit

بھارت ہوش میں آئے ورنہ کشمیر گنوادے گا، فاروق عبداللہ

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور سربراہ نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ورنہ رہا سہا مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان میں شامل ہوجائے گا۔

India would have consciousness otherwise lost Kashmir, Farooq Abdullah

India would have consciousness otherwise lost Kashmir, Farooq Abdullah

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے سری نگر میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران تشدد اور قتل و غارت گری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ہے۔ ماضی میں مقبوضہ کشمیر کے ’’کٹھ پتلی وزیر اعلی‘‘ کی حیثیت سے شہرت رکھنے اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی تائید کرنے والے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سری نگر سے حالیہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار آگ سے کھیل رہی ہے کیونکہ پتھراؤ کرنے والے کشمیری نوجوان کسی عہدے یا وزارت کے طلبگارنہیں بلکہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف لڑ رہے ہیں کیونکہ بھارتی حکومت نے ان سے ہر طرح کی آزادی چھین لی ہے اور وہ آزادی کےلیے ہی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’دلی سرکار ہوش کے ناخن لے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور بچا کچھا کشمیر بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہوجائے۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website