نئی دہلی……بھارتی پولیس نے القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں ایک نوجوان کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے پاکستان میں تربیت حاصل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ہریانہ سے ایک نوجوان کو القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عبدالسمیع جمشید پور کا رہنے والا ہے اور کراچی کےعلاوہ دبئی بھی جاچکا ہے جبکہ اس نےپاکستان میں تربیت بھی حاصل کی ہے۔