چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت پر بھارت کا غصہ کم نہ ہوا، پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے مدھیا پردیش کے 15نوجوانوں کو گرفتار کر بغاوت کے جرم میں جیل بھیج دیا۔
پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے گرفتار نوجوانوں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نوجوانوں کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں بغاوت کے جرم میں جیل بھیج دیا۔مدھیا پردیش کے قصبے برہان پور میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔نوجوان پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر آتش بازی کر رہے تھے، گرفتار نوجوانوں پر پاکستان کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام ہے۔