ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس نے پاکستان کے وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا شکریہ اداکیا ہے ، یہ شکریہ وزیراطلاعات کے اس نوٹس کے بعد لیاگیا جو انہوں نے فلم منٹو کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر مایوسی کےاظہار کے بعد لیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وہ منٹوفلم پاکستان میں لانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل نندیتا داس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرسے درخواست کی تھی کہ منٹو فلم کو پاکستان میں چلنے دیں کیونکہ منٹو دونوں ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور ا ن کی تحریریں پاکستان کی آزادی سے قبل اور بعد کی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔