counter easy hit

بھارتی اداکار رجنی کانت کے پرستار نے چاکلیٹ سے ان کا مجسمہ بنا ڈالا

Indian actor Rajinikanth

Indian actor Rajinikanth

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک کیفے میں چاکلیٹ سے ہندی اور تامل فلموں کے مقبول اداکار رجنی کانت کا مجسمہ بنایا گی ہے۔
چنئی: (یس اُردو) کیفے کے منتظم ویتور کا کہنا ہے مجسمہ بنانے میں دو ہفتے لگے اور چھ سو کلوگرام چاکلیٹ استعمال ہوئی۔ مجسمے کی اونچائی چھ فٹ ہے۔ انہوں نے کہا مجسمہ بنانے کا فیصلہ انٹرنیٹ پر ایک سروے کے بعد کیا گیا جس میں لوگوں کی اکثریت نے فیصلے کی حمایت کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سوشل ورکر نے رجنی کانت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ انہوں نے اور انکے مداحوں نے ایک فلم کی ریلیز کی موقع پر سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کیا ہے۔ مقدمے میں عدالت نے رجنی کانت کو طلب کر رکھا ہے