لاہور(یس نیوز ڈیسک)نامور انڈین اداکارہ اور سوشل ورکر رانی مکھر جی نے لاہور میں سکول کے بچوں کی حالت زار دیکھ کر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لاہور میں بارش کے پانی میں سکول جانے والی بچیوں کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سمجھے تھے کہ لاہور آپ کی حکومت میں ترقی کر رہ اہے مگر یہ کیا ہے ۔ رانی مکھر جی نے اپنے پیغا م کے ساتھ ڈان نیوز کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے
جس میں کہ سکول جانے والی بچیوں کو سکول کے بیگ اٹھائے پانی میں آدھے ڈوبے ہوئے سکول جاتے دکھایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھولتی تصویر پر سرحد پار بھی لوگ چونک اٹھے۔ ملکی چینلز بھی آئے دن بارشوں سے متاثرہ لاہور شہر کی سڑکوں کا واویلا کرتے نظر آتے ہیں مگر سڑکیں بنانیوالے وزیر اعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور نہ ہی اس پر ترجمان پنجا ب حکومت نے کبھی جواب دینا مناسب سمجھا ہے۔