counter easy hit

بھارتی ماڈل ایئرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار

بھارتی ماڈل ایئرپورٹ پربم کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار

ماڈل گرل کنچن ٹھاکر نے اپنی دوستوں کےبیگ میں بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، فوٹو؛ فائل

ماڈل گرل کنچن ٹھاکر نے اپنی دوستوں کےبیگ میں بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر نے دہلی جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کرافراتفری مچادی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر اپنی دوستوں کے ساتھ ممبئی سے دہلی جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اہلکاروں کو اپنی دوستوں کے ہینڈ بیگ ٹھیک سے چیک کرنے کا کہتے ہوئے بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی اور دہلی جانے والی پرواز کو روک لیا گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹے تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا اور جھوٹی اطلاع دینے پر ماڈل گرل کو جہاز سے اتار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماڈل گرل پر مذاق میں عوام کی جان خطرے میں ڈالنے اور ایئرپورٹ پر افراتفری مچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کنچن ٹھاکر کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا ہے لیکن انہیں اس مقدمے میں 3 سال جیل کاٹنا پڑسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website