ممبئی (یس ڈیسک) بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کے سوئس بینک میں اکاؤنٹ کا انکشاف کیا گیاہے۔ فلم پردیس سے شہرت حاصل کرنے والی ماہیما چوہدری کے غیر ملکی اکاؤنٹ کا پتہ اس وقت چلا جب حکومت نے بھارتی شہریوں کے کالے دھن کا سراغ لگانے کیلئے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات معلوم کیں۔
ماہیما کا اکائونٹ انکے اصل نام ریتو چوہدری کے نام سے کھولا گیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔