بھارتی ماڈل اور بالی ووڈ اسٹار ملند سومن نے خود سے 25 سال چھوٹی دوست انکتا کنور سے بیاہ رچا لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 52 سالہ ملند سومن کی اپنی 27 سالہ فضائی میزبان دوست سے شادی کی تقریب ممبئی کے علی باغ میں مہاراشٹر کے روایتی رسم و رواج کے مطابق منعقد ہوئی۔
سومن کی انکتا سے پہلی ملاقات 2016ء میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
انکتا فضائی میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس وومن بھی ہیں، ملند بھی ایک اسپورٹس مین ہیں اور اس لے بھی دونوں کے درمیان مزید اچھے تعلقات قائم ہوئے۔
ملند سومن 1995ء میں علیشا چنائے کے ایک مشہور زمانہ گانے کی ویڈیو میں پہلی بار منظر عام پر آئے، جس کے بعد انہوں نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ، وہ ٹی وی رئیلٹی شو ز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملند سومن دوسری مرتبہ دولہا بنے ہیں، اس سے قبل ان کی شادی 2006ء میں ہوئی تھی جس کا انجام 2009ء میں طلاق پر ہوا تھا۔