counter easy hit

بھارتی اداکارہ کے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر تنازع

Indian ,actress, to ,wear ,a, short ,dress, during, the ,conflictمسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو انٹری دینے والی خوبرو مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مختصر لباس پہننے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی اور پہلوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ اس سے پہلے وہ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے بھی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔فاطمہ ثنا شیخ نے 2 دن قبل ساحل سمندر پر ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں فاطمہ ثنا شیخ ایک کالے رنگ کے سوِم سوٹ میں ملبوس ہیں، جو قدرے مختصر ہے۔

صویر کو شیئر کیے جانے کے بعد پہلے تو انہیں انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اس تصویر کو لے کر دیگر سوشل میڈیا پر بھی بحث کی گئی۔مسلم خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے خوبرو اداکارہ کو ماہ مبارک میں ایسا مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔فاطمہ ثنا شیخ کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر 57 ہزار بار لائیک کیا گیا، جب کہ اسی تصویر کو فیس بک، سوشل میڈیا اور دیگر سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

علاوہ ازیں بھارتی اخبارات میں بھی اس تصویر پر ہونے والی بحث کی خبریں شائع ہوئیں۔لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بولی وڈ شخصیت پر ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو، اس سے پہلے بھی کئی اداکاراؤں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website