راولپنڈی: کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے 70 سال مکمل، ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے روک نہیں سکتا، ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں قبول نہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی افواج نے 2014ء میں لائن آف کنٹرول پر 315 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 2015ء میں 248 بار، 2016ء میں 382 بار جبکہ 2017 میں 1140 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2015 میں 39 معصوم شہری شہید جبکہ 142زخمی ہوئے۔ 2016ء میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 46 شہری شہید، 150 زخمی ہوئے جبکہ 2017ء میں 45 افراد شہید اور 192 زخمی ہوئے۔