بھارت جارحیت سے بعض نہ آیا اور صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ۔کل بھی بھارت کی جانب سے تین مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کایہ سلسلہ صبح 4بجے شروع ہوا۔
بھارتی جارحیت پرپاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
اس سے قبل کل بھی بھارت کی جانب سے یکے بعد دیگرے کنٹر ول لائن پر تین مختلف مقامات پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی ۔
گزشتہ روز افتخار آباد، نیزہ پیر اور کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑجواب دیا تھا