تحریر: ستارہ آمین کومل
بھارت نے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ گولہ باری کرکے بے شمار شہری شہید و زخمی کردیے۔ اس گولباری سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے اور درجنوں مکانات تباہ و برباد ہوگے ہیں . اس اچانک جارحیت کا کیا مقصد تھا کیا حاصل ہوگا انڈیا کو ؟ جو زخمی نازک حالت میں ہیں اللہ ان پر رحم کرے بھارت کی مودی سرکار اپنی پاکستان دشمنی پر مبنی ایجینڈے کے مطابق پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتی ہے تو شوق پورا کرلے لیکن پھر اپنا انجام یاد رکھے بھارت کو ایسی شکست ہوگئی کہ وہ تا قیامت اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔
65 کی جنگ میں شکست اگر بھارت بھول چکا تو ایک بار پھر یاد دلا دیں گے ستمبر آن پہنچا ہے بھارت اب مت بھولے اب جنگ روائتی نہیں ایٹمی ہوگی جو بلآخر دنیا کی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے مودی کسی زعم میں نہ رہے جری وبہادراور حربی صلاحیت و استعداد سے مالامال افواج پاکستان دفاع وطن کیلے چاک و چوبند ہے پوری پاکستانی قوم اپی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی رعونت کا ایسا جواب ملے گا کہ دن میں تارے نظر آجائیں گے مہا بھارت کے سہانے سپنے مٹی میں رول دیں گے اس کے جنون کے علاج کا بندوبست کیا جانا چاہیئے بھارتی جارحیت کے بعد تمام قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح یکجا اور متحد ہے افواج پاکستان چوکس ہیں بھارت کیوں بھول جاتا ہے ۔
پاکستانی قوم مسلمان ہے موت سے تو ہرگز نہیں ڈرتے موت ان کیلئے ابدی حیات ہے پوری خندہ پیشانی سے موت کو گلے لگاتے کہ خود موت کو بھی رشک آئے ایسی جری بہادر قوم جب انڈیا کی بزدل بھارتی قوم کا مقابلہ کرنے نکلے گی تو اک دنیا دیکھے گی تاریخ لکھی جائے گی بھارت تو ہمارے ایک ایٹمی میزائل کی مار ہے بڑا دشمن بنتا ہے معمولی کبوتروں پتنگوں معصوم پرندوں سے ڈرتا ہے پاکستان کے گھوڑے ( ایٹمی ہتھیار ) ہر آن تیار ہیں بس اشارہ ملبے کی دیر ہے ہم نے یہ ہتھیار شب رات پر چلانے کے لیے تو نہیں بنائے ہمارا اکو اک ازلی دشمن بھارت ہے بھارت مت بھولے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے موذی کو آگاہ کیا جاتا ہے بہتر ہے اپنے عزائم سے باز آجائے ورنہ اسے بھارت کا گوربا چوف بنا دیا جائے گا۔
اس کو تمام مکارانہ پالیسیوں کا وہ ٹھوس جواب ملے گا کہ اسں کے تمام عزائم حس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے بھارت کا مکروہ کردار و چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا نہتے اور بے گناہ شہری شہید ہو رہے ہیں پاکستان میں بھارتی مداخلت بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر کو افرادی قوت اسلحہ بارود رقوم فراہم کرتا بھارت ہی ہے تحریک طالبان پاکستان جیسے دہشت گرد تنظیمیں بنا کر پاکستان میں چھوڑنا بھارت کا کالا کرتوت ہے پھر ان کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنا بھارت بہت بزدل ہے ڈرائکٹ سامنا کرے پاکستان کا نانی پڑنانی نا یاد دلا دی تو پاکستانی قوم نا ہوئی بھارت کی کھلی دہشت گردی اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرو بھارت کا اصل چہرہ نہائت مکروہ ہے اس کا گندہ کردار دنیا کو دکھایا جائے۔
حکومت پاکستان کو آگاہ کیا جاتا ہے جاگو ہوش کے ناخن لو آلو پیاز ٹماٹر کی تجارت کا نہیں بھارت سے دو دو ہاتھ کرنے کا وقت ہے ہم اپنی ایٹمی ہتھیاروں کو زنگ نہیں لگوانا چاہتے بھارت پر ٹرائی کرنا ضروری ہو گیا ہے ہم ایک بہادر مسلمان قوم ہیں ٹیپو سلطان کے مقولے پر عمل کا وقت آن پہنچا . حکمران بھی بزدلی چھوڑ کر بہادر بن جائیں شیر کے نشان پر ووٹ لینے والے بھی شیر بن کر سامنے آئیں پاکستان کو کسی بزدل کی نہیں جری بہادر کی ضرورت ہر وقت ہر آن ہے اپ فیصلہ آپ کا آپ کیا بننا پسند کریں گے۔
میرے پیارے وطن سوہنے پاکستان کی بہادر جری دلیر افواج آپ کی قربانییاں بے حد و حساب اس کا اجر تو اللہ کریم عطافرمائیں گے لیکن ہم آپ کو بتانا چاہ رہے کہ ہم دفاع وطن کیلئے آپ کے ساتھ ہیں ہمیشہ رہیں گے افواج پاکستان پاکستان کا قیمتی سرمایہ پوری قوم کا فخر و مان غرور ہیں ہم کو فخر ہے افواج پاکستان پر ہمیشہ فخر رہے گا کس بہادر قوم کے جری بیٹے ہیں بے شمار دعائیں آپ کے جرائت مندانہ اقدامات کو سلام پاکستان زندہ باد۔
تحریر: ستارہ آمین کومل