سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی جارحیت، نوجوانوں کی شہادت اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، نہتے کشمیری عوام پر لاٹھی جارچ اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی کی کال پر پوری مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
اس موقع پر تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور اسکول بند جب کہ ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔ دوسری جانب حریت رہنما مسرت عالم کو 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حریت کانفرنس کی کال پر اپنے حقوق کیلئے نکالی جانے والی ریلی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نواجوان شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی فائرنگ سے نوجوانوں کی شہادت اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔