لاہور: بھارتی تجزیہ نگار کشور بھیمانی بھی عمران خان کے دفاع میں آ گئے۔کشور بھینمانی کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو چالیس سال سے جانتا ہوں عمران خان کرکٹ کے ایک عظیم جینٹل مین ہیں ، مجھے عمران خان کی پہلی گرل فرینڈ ایما سارجنٹ سے ملنے کا اتفاق ہوا۔
ایما سارجنٹ کا تعلق ایک بہت اونچے گھرانے سے ہے،جن کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک انتہائی شریف النفس آدمی ہیں۔اگر پاکستانی اور کرکٹر زایسے ہوتے ہیں تو مجھے اپنی سوچ بدلنی پڑے گی۔ پاکستان کو بھی دیکھنا پڑے گا کہ عمران خان جیسے لوگوں وہاں موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کی پہلی بیوی جمائمہ خان سے بھی ملا ہوں اور جمائمہ کے خاندان نے آج تک عمران کے خلاف ایک غلط بات نہیں کی ۔کشور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک بات بہت دلچسپ ہے کہ وہ مکمل طور پر ایک اچھے انسان ہیں۔میں عمران خان کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں۔میں عمران خان کے ساتھ کئی پارٹیوں میں بھی گیا تھا۔اور میں بہت بار عمران خان سے لندن میں بھی ملا۔اور میں ایک بات بتایا چلوں کہ عمران خان نے جتنے الزمات بھی عمران خان پر لگائے ہیں وہ ان کو ثابت کرنا پڑیں گے اور ہم ریحام خان کی کتاب کا انتظار کریں گے۔لیکن عمران خان جیسے شخص پر یہ تمام الزامات سمجھ سے بالا تر ہیں۔
کیونکہ عمران خان ایک زندگی سے بھر پور شخص ہیں۔میری نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔یاد رہےپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے ۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔ تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پارٹی امور سے متعلق بھی کئی تفصیلات اس کتاب کا حصہ ہوں گی۔