جنرل ناراوا راشٹریہ رائفلز بٹالین، جموں کشمیر اورانفٹنری بریگیڈ میں بھی ڈیوٹی کر چکے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مودی چاہتا ہے کہ بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف بھی پاکستان کیخلاف رچی جانے والی سازشوں کے تسلسل کو برقرار رکھے۔
نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کیخلاف بھڑکیں مارنے والے بپن راوت کی چھٹی، مودی نے نیا آرمی چیف تعینات کر دیا، لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا کو بھارتی فوج کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا، 31 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم
کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارت کا موجودہ آرمی چیف بہن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائے گا۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر وقت سازشوں میں مصروف رہنے والے بپن راوت کو اس کے عہدے میں توسیع دینے یا کسی دوسرے طریقے سے بھارتی فوج کا سربراہ برقرار رکھے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب مودی سرکار نے اپنی فوج کا نیا سربراہ تعینات کرنا زیادہ بہتر سمجھا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا بھارت کے نئے چیف آف آرمی سٹاف ہونگے۔
وہ اس وقت وائس چیف آف آرمی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ستمبر میں وائس چیف آف آرمی بننے والے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا مشرقی کمانڈ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا سینئر ترین فوجی جنرل ہیں انہوں نے بھارتی آرمی میں تقریباً 37 سال ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔