نئی دلی: افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامند کرنے کیلئے بڑی مالی مراعات دینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر راغب کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامند کرنے کیلئے بڑی مالی مراعات دینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر راغب کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع وزارت دفاع کے مطابق افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نئی بھرتیوں کیلئے نئی سکیم پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 10 سال کی سروس کے بعد سروس چھوڑنے والے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 17 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ یہ افسران اگر 14 سالہ سروس مکمل کرتے ہیں تو انہیں 38 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج ایک عرصے سے افسران کی کمی کا شکار ہے۔ جولائی 2018 میں بھارتی وزارت دفاع نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں تحریری رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آرمی میں 9 ہزار 106 افسران کی کمی ہے جبکہ بھارتی بحریہ کو 1467 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ پرواز بھرنے کے دوران خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ کا شیڈول خراب ہوا اور 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے مصروف ترین چترا پتی شیوا جی مہاراج ایئرپورٹ کے رن وے پر بھاتی فضائیہ کا طیارہ خراب ہوگیا جس کی وجہ سے 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں اور ایئرپورٹ لابی میں مسافروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ میں پھنسے مسافروں میں بڑی تعداد بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بھی ہے، سول ایوی ایشن کا عملہ طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے بصورت دیگر طیارے کو گھسیٹ کر رن وے سے ہٹایا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی 20 منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث 1500 سے زائد مسافر لابی میں پھنس گئے ہیں، مسافروں نے عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔بھارتی ایئر فضائیہ اپنے طیارے کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی ہے۔ طیارہ بنگلورو جانا تھا تاہم پرواز بھرنے کے وقت طیارے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹیکنیکل خرابی کے باعث ایئرپورٹ باؤنڈری سے ٹکرا کر رک گیا اور پھر سٹارٹ نہیں ہوسکا ۔ طیارے کی مرمت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں خود کش دھماکے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ،قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ ادھر پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں خصوصی طور پر کشمیری طلباء اور دکانداروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بلوائیوں نے دکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور کشمیریوں کو بھارت سے نکل جانےکا کہا