سری نگر: مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں ایک عام شہری بھی مارا گیا جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
واقعہ کے بعد بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باعث قابض فوج پر حملوں میں شدت آ چکی ہے اور رواں ماہ یہ بھارتی فوجیوں پر اس قسم کا چوتھا حملہ ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 38
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276