بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت پر نئی پابندی لگا دی ہے۔
اُڑی کے راستے جاری آر پار تجار ت کو اسوقت بڑا دھچکا لگا جب ا سلام آباداُڑی میں تعینات فوج کے مقامی یونٹ نے یہ اعلان کیا کہ صرف دن کو ہی ٹرکوں کو سرحد پار جانے کی اجازت ہوگی اور شام ہوتے ہی کسی بھی ٹرک کو سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے کوئی بھی حکم نامہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی کشمیر میں آرپار تجارت کے نوڈل افسر نے اس حوالے سے کوئی معلومات دی۔ واضح رہے کہ بھارت پاک کے درمیان آرپار تجارت کے تحت ہفتے میں صرف چار دن گاڑیوں کوآر پار جانے کی اجازت ہے۔