کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ کارگل جیسی غلطی نہیں کرے گا،کارگل کے 20 سال مکمل ہونے پر وجے دیواس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان کو انتباہ کبھی بھی کہیں بھی ایسا دوبارہ نہ کرنے کے لئے ہے،
پاکستان نے 1999 میں ایک بڑی غلطی کی تھی،کارگل جنگ میں جو پوزیشنز پاکستان نے حاصل کرلی تھیں،انہوں نے کہا کہ اس کا مسئلہ نہیں ہے کہ وہ کتنی بلندی پر ہیں،بھارت اپنی قبضہ کی ہوئی جگہ ہمیشہ واپس لیتا رہے گا،پلوامہ حملے کے بارے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید سے متعلق جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہمیں سچ معلوم ہے اس لیے ہم کسی بیان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہمیں وسیع ثبوت دیے ہیں کہ پلوامہ میں کیا ہوا تھا۔جب ان سے بھارت میں اسلحے کی تیاری پر سوال کیاگیا تو بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بندوقیں،ہیلی کاپٹرز بھارت میں تیار کیے جارہے ہیں،ہم بھارت میں ایمونیشن کی تیاری پر بھی غور کررہے ہیں،اب اے کے 203 روس کے اشتراک سے امیتھی میں بنائے جائیں گے،بالا کوٹ کارروائی کے بعد کارروائی سے متعلق جنرل راوت نے کہا کہ دراندازی میں کمی ہوئی اور اس کی دو وجوہات ہیں ان میں سے ایک ہمارے فوجی الرٹ تھے اور اضافی فورسز بھی تعینات کی گئی تھیں۔اس لیے پاکستانی فوج اور شدت پسند سمجھ جائیں کہ اگر وہ ایل او سی کے قریب آئیں گے تو واپس ان کی لاشیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کی فوج کو مستقبل میں کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے بارہا یا تو انڈیا میں مداخلت کی یا دہشت گردی کی سرکاری سرپرستی کی ہے۔وہ کارگل جنگ کے 20 برس مکمل ہونے پر سنیچر کو دلی میں منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔