نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت پر تاحال جنگی جنون سوار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے نظر آتے ہیں۔ گذشتہ روز بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، کہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ لیکن ایک اور طیارہ گرنے اور اپنی افواج کی حالت زار دیکھ کر بھی بھارتی آرمی چیف کو ہوش نہ آیا اور انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک اور بیان داغ دیا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی تو ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر ہونے والی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف نے اپنے فوجیوں کو کہا کہ اپنی فوج کو مضبوط بنائیں۔ پاکستان کو بھر پور جواب دیں۔ جنرل بپن روات کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔خیال رہے کہ بھارت اکثر ہی پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے۔ بھارت کے حکومتی عہدیدار اور بالخصوص بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنے کئی پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے اکثر ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی جنرل بپن راوت نے ہی کیا تھا جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا اور اس معاملے پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رواں برس ایک انٹرویو کے دوران بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرنے کا انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو پوری طرح فالو کرتا ہوں۔