بھارتی فوج کو اعلیٰ معیار کی بندوقوں کی کمی کا سامنا ہے۔کارگل کی جنگ کے دوران بھی ان بندقوں میں خرابی کی شکایت کا سامنا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق1992 میں متعارف کرائی گئی 5 اعشاریہ56 ملی میٹرکی ان بندوقوں میں خرابی کی متعدد شکایات درج کرائی جاچکی ہیں ۔ کارگل کے دوران بھی یہ بندقیں کارگار ثابن نہ ہوسکی تھیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان بندوقوں میں میگزین کا باآسانی چٹخ جانا ،شدید ٹھنڈ میں بندوق کا جام ہوجانا اور بندوق کا خود بخود آٹومیٹک موڈمیں چلے جانا شامل ہیں۔