نئی دلی (ویب ڈیسک ) ہندو انتہا پسندوں کی دہشتگرد تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے فوجی سکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس میں بچوں کو ٹریننگ دے کر فوج میں شامل کرایا جائے گا۔بدنام زمانہ ہندو دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے علاقے شکار پور میں فوجی ٹریننگ کا پہلا سکول کھولا جائے گا۔ اس سکول کو آر ایس ایس کے چوتھے سربراہ راجندر سنگھ عرف راجو بھیا کا نام دیا گیا ہے۔ ’ راجو بھیا سینک ودیا مندر‘ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس میں اگلے سال اپریل سے کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔’ راجو بھیا سینک ودیا مندر‘ رہائشی سکول ہوگا جس میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر چھٹی کلاس میں 160 بچوں کا داخلہ ہوگا جن میں سے 56 نشستیں فوجی بچوں کیلئے مختص ہوں گی۔ اگریہ تجربہ کامیاب رہا تو ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ایسے ہی سکول تعمیر کیے جائیں گے۔آر ایس ایس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول میں بچوں کو چھٹی سے بارہویں جماعت تک تعلیم دے کر فوج میں بھیجا جائے گا۔ سکول میں سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے نصاب کے ساتھ ساتھ فوجی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔’ راجو بھیا سینک ودیا مندر‘ رہائشی سکول ہوگا جس میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر چھٹی کلاس میں 160 بچوں کا داخلہ ہوگا جن میں سے 56 نشستیں فوجی بچوں کیلئے مختص ہوں گی۔ اگریہ تجربہ کامیاب رہا تو ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ایسے ہی سکول تعمیر کیے جائیں گے۔آر ایس ایس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول میں بچوں کو چھٹی سے بارہویں جماعت تک تعلیم دے کر فوج میں بھیجا جائے گا۔ سکول میں سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے نصاب کے ساتھ ساتھ فوجی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔