counter easy hit

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، شہادتیں ، آئی ایس پی آر کا رد عمل بھی آگیا

Indian Army launches fierce shelling, martyrdom, ISPR reaction on Line of Control

راولپنڈی (نیوزڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری، شہادتیں، ایل او سی کے نکرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکان تباہ، 2 شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکرن سیکٹر کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ باری کے باعث نکرن سیکٹر میں واقع کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ جبکہ 2 شہری جن میں ایک 45 سالہ شخص اور 3 سالہ بچی شامل ہیں، جام شہادت نوش کر گئے۔ جبکہ بھارتی فوج کی گولہ باری کے باعث متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان واضح اعلان کر چکا ہے کہ اگر بھارت کسی قسم کی جارحیت کی، تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس تمام کشیدہ صورتحال میں پاک فوج کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔اس تمام صورتحال میں سرحدی علاقوں اور فوجی تنصیبات کے قریب رہائش پذیر افراد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ: بھارت پاکستان کے ساتھ حالات کشیدہ کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی مدد کی جائے۔ رواں برس فروری میں وقوع پذیر ہونے والی کشیدگی کے دوران کچھ افراد کی جانب سے پاک افواج کی حرکات و سکنات اور پاک فضائیہ کی پروازوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصاویر اور پوسٹس کا اجرا کیا گیا، جو کہ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل ہے- اس سلسلے میں ان چیزوں کا خیال رکھیے، ذمہ داری کا مظاہرہ کیجیے اور اپنے دوست احباب تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں: اگر آپ کسی سرحدی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں تو افواج کی حرکات و سکنات کی تصاویر، ویڈیو وغیرہ ریکارڈ کرنے سے اجتناب کریں۔جس طرح آپ ڈیٹا ڈاون لوڈ کرتے ہیں اسی طرح آپ کا ڈیٹا اپ لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں آپ کی لی گئی ویڈیو، اور تصاویر کی جگہ، وقت وغیرہ جیسی اہم تفصیلات شامل ہیں- اگر آپ کو کوئی اس طرح کی تصاویر، ویڈیو وغیرہ موصول ہو تو اسے شئر کرنے کی بجائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیجیے- اپنی جی پی ایس سروس کو صرف بہ امر ضرورت استعمال کیجیے اور اسے سرحدی علاقوں میں بند رکھیں – پاک فضائیہ کی پروازیں آپ کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر کی جاتی ہیں، ان کی لوکیشن، تعداد اور سمت کو صیغہ راز میں رکھنا ہمارے قومی مفاد میں ہے – ذمہ داری کا مظاہرہ کیجیے اور پاک افواج سے تعاون کیجیے تاکہ ہوشیار دشمن کو کسی طرح بھی اہم تفصیلات نہ مل سکیں، اور پاک افواج کو اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے میں اعانت کی جائے –

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website