نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں اڑی حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوربھارتی فوج کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے اورآج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول فائرنگ کی دوسری طرف دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فوج نے اپنے ہی سیاستدانوں کو ماموں بنادیا، سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ تو سامنے آیا تاہم انڈین آرمی کوئی ثبوت اب تک پیش نہیں کرسکی۔بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرکے اپنے سیاستدانوں کو ماموں بنادیا، 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اب تک کوئی بھی ثبوت منظر عام نہیں لایا گیا۔اپوزیشن لیڈر سیتا رام نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا بتایا گیا کہ ٹارگٹ کیا ہے اور کیسے کیا، کیا تفصیلات ہیں کچھ نہیں پتہ ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی فوج کی طرف سے اس طرح کے جارحانہ بیانات نہیں آتے ہیں لیکن پاکستانی فوج اپنے ٹارگٹ حاصل کررہی ہے جبکہ بھارتی فوج صرف ہمیں ہی بتاتی کہ یہ کررہی ہے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہوتاہے