مقبوضہ کشمیر میں 88روز بعد بھی حالات کشیدہ ہیں،بھارتی مظالم پر حریت کانفرنس کی خواتین کے احتجاج کی اپیل کے بعد وادی میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں میں قابض انتظامیہ کےظلم و ستم کو 3ماہ ہونے والے ہیں،جس کے خلاف آج کشمیری خواتین احتجاج کریں گی، وادی میں 6 اکتوبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
مقبوضہ وادی میںآج بھی غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے،بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس نے خواتین سے اہم شاہراہوں،بازاروں ،سڑکوں اور مختلف مقامات پر جمع ہونے کی اپیل کی ہے