مظفر آباد (ویب ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خطرناک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا، جس کے باعث 11 روز سے مقبوضہ وادی میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا، جس کے باعث 11 روز سے مقبوضہ وادی میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا، جس کے باعث 11 روز سے مقبوضہ وادی میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا، جس کے باعث 11 روز سے مقبوضہ وادی میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔