بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک کلرک بھی فوج میں کرپشن کے خلاف میدان میں آگیا ۔
راجستھان میں بی ایس ایف کے کلرک نورتن چودھری نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے لیکن بی ایس ایف کے اہل کار حقوق سے محروم ہیں۔ اس نے بتایا کہ حد تو یہ ہے کہ اہل کار مناسب کھانے کی فراہمی کا بھی نہیں کہہ سکتے ، اگر کوئی غلطی سے شکایت کر بھی دے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسے اس نے کوئی بڑا جرم کردیا ہو۔