https://twitter.com/twitter/statuses/1043965662769676288
دبئی(ویب ڈیسک )پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی فینز کا شعیب ملک کو مخاطب کرنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔گزشتہ روزہونیوالے پاک بھارت میچ کے دوران باونڈری لائن کے قریب کھڑے فیلڈنگ میں مصروف شعیب کو ایک فین نے‘جیجوجیجو’ ( بہنوئی)کہہ کر مخاطب کیاتو شعیب کی توجہ کامرکز بن گیا۔
شعیب نے مڑ کر اپنے مداحوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔یہ دلچسپ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی اورہزاروں بار لائیک اور شیئر کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 7 ویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ اتوار کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں 78 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کرکٹر سلیم ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے موقع پر جب سٹیڈیم میں کسی ملک کا ترانہ بجایا جاتا ہے تو اس کے اپنے شہری تو بھرپور جوش و خروش سے اپنا ترانہ پڑھتے ہی ہیں، مگر پاکستان اور بھارت کے حالیہ میچ کے موقع پر ایک پاکستانی نوجوان نے بھارت کا ترانہ ایسے جوش و خروش سے پڑھ دیا کہ دنوں ملکوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اُدھر بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس بات پر پاکستانی نوجوان پر فدا ہو رہے ہیں کہ اُس نے اُن کا ترانہ پڑھ کر سب کے دل جیت لئے ہیں، اور ادھر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس بات پر برہم ہیں کہ پاکستانی جھنڈا گلے میں لپیٹکر بھارتی ترانہ کیوں پڑھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں اس نوجوان کی ویڈیو پر تبصرے کئے ہیں اور یہ سب کے سب یہی کہہ رہے ہیں کہ اس نوجوان نے ان کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ ویوک آنند نامی بھارتی شہر نے لکھا ’’مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس نوجوان نے ہمارا ترانہ کتنا اچھا پڑھا ہے۔ یہ کوئی آسان ترانہ نہیں ہے۔ میرے کئی پاکستانی دوست ہیں لیکن ہم نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی۔‘‘ اسی طرح نیہااگروال کا کہنا تھا ’’سیاست جو بھی کہے لیکن ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ ہم ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، ہماری ثقافت، انداز و اطوار اور سوچ ایک جیسی ہے۔ سوشل میڈیا کی بدولت ہم لوگ ایک دوسرے سے منسلک ہوسکتے ہیں۔‘‘ دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کے پرجوش تبصروں کے بعد یہ نوجوان خود بھی سامنے آگیا۔ اس نے اپنا نام عادل تاج بتایا ہے اور ایک مختصر پوسٹ فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے ’’یہ میں ہوں بھائیو! یہ ویڈیو شیئر کرنے کے لئے شکریہ۔ صرف امن کی خواہش ہے۔ احمقانہ جنگیں نہیں ہونی چاہئیں۔ بس محبت کا پرچار کیجئے ۔‘‘۔ بس محبت کا پرچار کجئے ۔(ع،ع)