اسلام آباد(ایس ایم حسنین)مقبوضہ جموں کشمیر کے 20 سالہ نوجوان نے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرکے پائیلیٹ بننے والے سب سے کم عمر کشمیری نوجوان ہونے کا اعزاز حاسل کیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق فرحان مجید نے مانٹاکی ہائر سیکنڈری اسکول اونتی پورہ سے 12 ویں کلاس پاس کرنے کے بعد اترا کھنڈ میں فلائنگ اکیڈمی میں داخلہ لیا تاکہ وہ تجارتی پائلٹ کی تربیت حاصل کرسکے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ سال نومبر میں کمرشل پائلٹ کی حیثیت سے اپنا لائسنس حاصل کیا تھا۔ہندوستانی فضائیہ کے ایئر بیس میں سارا دن ہیلی کاپٹروں اور دوسرے طیاروں کی آوازیں سن کر پائلٹ بننے کاشوق پیدا ہوا۔فرحان کا کہنا تھا کہ مجھے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کرنے والا کشمیر کا سب سے کم عمر پائلٹ ہونے پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت محنت آپ کو اپنی مطلوبہ چیزوں کو حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔”ہر ایک میں کچھ کرنے کی صلاحیت ہے ، خاص کر کشمیری نوجوانوں میں۔ ہمیں صرف اپنے مقصد کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کے والد عبدالمجید نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔ مزیدکہا ، “ہم نے کبھی پیچھے نہیں ہٹایا اور اپنی وادی کا سب سے کم عمر پائلٹ بن کر ، اس نے ہم سب کا سر اونچا کیا گیا…