لاہورکی مقامی عدالت نے بھارتی شہری کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام کرنےکے الزام میں ساڑھے3ماہ قید کی سزا سنا دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اجمل خان نےکیس کی سماعت کی۔عدالت نے بھارتی شہری ریحان الرحمٰن کوجرم ثابت ہونے پرقید کی سزا سنائی۔
پولیس نے ویزے کی مقررہ میعاد سے زائد عرصہ پاکستان میں رہنے پرریحان الرحمٰن کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیاتھا۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیاکہ سزا مکمل ہونے پربھارتی شہری کو ملک بدر کر دیا جائے۔