بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کی حفاظت کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف نوٹس لے لیا۔عدالت نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ لوگوں کے درمیان نفاق ڈالنے والوں کو کیوں نہیں پکڑتی؟ عدالت نے وفاق اور6 ریاستوں کو 3 ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کر دی، عدالتی حکم گئو رکھشک جتھوں پر پابندی کی درخواست پرسامنے آیا ہے۔عدالت نے گائے کی حفاظت کے نام ملک کی ذات برادریوں کے درمیان اختلافات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر مودی سرکار کے ساتھ ساتھ گجرات اور اترپردیش سمیت 6 ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔راجستھان کے گاؤں میں پچھلے دنوں ایک 55 سالہ کسان کو گائے کی حفاظت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔