انڈین آل راؤنڈر رویندر جدیجہ اور ان کی اہلیہ کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے والدین بننے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نئی دہلی: انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی رویندر جدیجہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ جدیجہ گزشتہ سال سترہ اپریل کو ریوا سولانکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ بھارتی آل راؤنڈر کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہیں۔ خیال رہے کہ رویندر جدیجہ کا شمار انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اپنی اس اہمیت کی وجہ سے وہ ان دنوں برطانیہ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں رویندر جدیجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردا ادا کیا تھا۔