ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے بڑیپیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سیٹ ڈیزائننگ کی صلاحیتیں فلموں میں بھی آزمائیں۔
Indian director Great offer to the Shahrukh Khan’s wife
اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے حال ہی میں سیٹ ڈیزائننگ کا اسٹور کھولا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کے سوا بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام اداکاروں نے شرکت کی،اس موقعے پر نامور ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی بھی موجود تھے، وہ گوری خان کے کام سے اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ انہوں نے گوری کو اپنی صلاحیتیں فلموں میں آزمانے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فلموں کے سیٹ ڈیزائن کریں۔ سنجے کی پیشکس پر گوری خان نے غور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ فلموں میں سیٹ ڈیزائننگ کے کام کے بارے میں ضرور سوچیں گی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 2002 میں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اداکار و ہدایت کار کی یہ کامیاب جوڑی ایک بار پھر بھارتی شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کرتی نظر آئے گی۔